زندگی بدلنے والی کتاب (The Secret)
اس کتاب کو پڑھتے ہوئے آپکو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی خفیہ ، ممنوعہ دنیا کے خفیہ رازوں کے بارے میں پڑھ رہے ہیں ۔ وہ راز جو ہزاروں سالوں سے کہیں گہری غار میں دفن تھے اور اب اچانک مصنفہ نے ان رازوں پر سے ایک دم پردہ اٹھا دیا ہے۔
مصنفہ کے مطابق، کائنات ہمارے ذہن میں بہتی لہروں کو سنتی ہے اور انہیں حقیقت میں بدل دیتی ہے۔ یہ کوئی جادو نہیں بلکہ ایک سائنسی اصول ہے جسے "قانونِ کشش"( Law of Attraction ) کہتے ہیں۔ آئیے، اسے مزید گہرائی سے سمجھتے ہیں کہ کیسے آپ بھی اسے قابو میں کر کےاپنی زندگی بدل سکتے ہیں۔
قانونِ کشش کا بنیادی اصول یہ ہے کہ "ہم جیسا سوچیں گے ہماری دنیا ویسی بن جائے گی"۔ جیسے ایک کسان بیج بوتا ہے اور فصل اُگاتا ہے، ویسے ہی ہمارے خیالات بھی ایک "فصل" ہیں ۔ مثال کے طور پر، اگر آپ روزانہ سوچتے ہیں کہ زندگی مشکل ہے، تو آپ کو مسائل ہی مسائل نظر آئیں گے۔ لیکن اگر آپ سوچتے ہیں کہ ہر مشکل کے پیچھے ایک موقع چھپا ہے، تو آپ مشکلات کو چیلنج کے طور پر قبول کریں گے۔ قدیم سائنسدان نیوٹن اور موسیقار بیتھوون بھی اس اصول کو استعمال کرتے تھے۔ کوانٹم فزکس بھی ثابت کرتی ہے کہ خیالات توانائی کی لہریں ہیں جو کائناتی انرجی فیلڈ کو متاثر کرتی ہیں۔
VISUALIZATION:
تصور(Visualization ) وہ طاقت ہے جو آپ کے خوابوں کو حقیقت سے جوڑتی ہے۔ جب آپ کسی چیز کا تصور کرتے ہیں، تو آپ کا دماغ اُسے حقیقت سمجھنے لگتا ہے۔ مصنفہ ہمیں ایک خاتون کے بارے میں بتاتی ہیں جس نے اپنے تصوراتی شوہر کو خط لکھے۔ وہ ان خطوط میں اُس کی خوبیوں، ہنسنے کے انداز، اور اُن کے رشتے کی تفصیلات لکھتی تھی۔ کچھ مہینوں بعد، اُس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جوہو بہو اُس کے خطوط میں لکھی ہر بات پر پورا اترتا تھا۔ اُس نے خاتون سے ملنے کے بعد کہا" میں نے محسوس کیا جیسے کوئی مجھے آپ کی طرف کھینچ رہا ہے"۔ ایک شخص نے اپنی خوابوں کی گاڑی کی تصویر اپنی میز پر لگائی۔ ہر روز وہ اس تصویر کو دیکھ کر اس گاڑی میں بیٹھنے کا احساس پیدا کرتا تھا۔ چند ہفتوں بعد، اُس کے باس نے اُسے بونس دیا، اور وہ رقم بالکل اتنی تھی جتنی گاڑی کی قیمت تھی۔
رونڈا برن کا تھری لیول فارمولا خواہشات کو حقیقت بنانے کا نقشہ ہے وہ کہتی ہیں: پہلے مانگیں، پھر یقین کریں، اور آخر میں وصول کریں۔ "مانگیں" کا مطلب ہےکہ کائنات کو واضح طور پر بتائیں آپ کیا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، "میں ایک ایسا گھر چاہتا ہوں جہاں سکون ہو" یا "میں ایک ایسی جاب چاہتی ہوں جو مجھے خوشی دے"۔ اس کے لیے اپنی خواہشات کو کاغذ پر لکھیں۔ جتنا واضح ہوگا، اتنا ہی بہتر۔ دوسرا سٹیپ : "یقین کریں" ایسا رویہ اپنائیں جیسے خواہش پہلے ہی پوری ہو چکی ہے۔ مثلاً اگر آپ گھر چاہتے ہیں تو اس کی سجاوٹ کے لیے سامان خریدیں۔ تیسرے، "وصول کریں" کائنات کے نظام پر بھروسہ کریں۔
VISION BOARD:
وژن بورڈ ایک ایسا بورڈ ہوتا ہے جہاں آپ اپنی خواہشات کی تصویریں، نوٹس، یا کوئی بھی چیز چپکا دیتے ہیں جو آپ کو اپنے مقصد کی یاد دِلائے۔ ایک بورڈ یا چارٹ پیپر پر اپنی خواہشات کی تصویریں (مثلاً گھر، گاڑی، سفر) بورڈ پر چپکائیں، اور روزانہ اس بورڈ کو دیکھیں اور اپنی خواہشات کو حقیقت سمجھ کر خوشی محسوس کریں۔ جلد ہی تصویروں میں موجود چیزیں آپکی زندگی میں حقیقت بن کر آ جائیں گی۔
GRATITUDE (شکر ) :
کائنات کو "ضرورت" کا لفظ پسند نہیں۔ مثال کے طور پر، "مجھے پیسے چاہیں" یہ جملہ "کمی" کا پیغام دیتا ہے۔ بجائے اس کےآپ کو یہ یقین پیدا کرنا ہے کہ پہلے ہی یہ نعمت آپ کے نام ہو چکی ہےاور آپ اس کے لئے شکر گزار ہیں۔
کائنات کو آپ کے خواب پورے کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ جیسے بیج کو پھل بننے میں موسم بدلنے پڑتے ہیں، ویسے ہی خواہشات کو پورا ہونے میں بھی۔ اس دوران صبر رکھیں۔ اپنے آپ سے کہیں: "میں جانتا ہوں کہ کائنات بہترین وقت پر بہترین چیز لا رہی ہے"۔ ایک خاتون نے اپنے خوابوں کے گھر کا تصور کیا، لیکن اسے خریدنے کے لیے رقم نہیں تھی۔ اُس نے صبر کیا اور اپنی خواہش کو لکھ کر رکھ دیا۔ 6 مہینے بعد، اُسے پتا چلا کہ اُس کے والدین نے اُس کے نام پر ایک گھر خرید لیا ہے، جو بالکل اُس کے تصور جیسا تھا۔
AVOID ENERGY VAMPIRES:
انرجی vampires سے بچیں، یعنی ایسے لوگ جو آپ کی توانائی چُوس لیتے ہیں، اُن سے دور رہیں۔ مثال کے طور پر، جو ہر وقت شکایت کرتے ہیں یا آپ کے خوابوں پر ہنستے ہیں۔
قدیم تہذیبں بھی یہی سکھاتی ہیں اور جدید کوانٹم فزکس بھی اسے انڈورس کرتی ہے کہ "آپ کی سوچ ہی آپ کی دنیا بناتی ہے"۔
آخری بات یہ ہے کہ ابھی شروع کریں! اپنی خواہشات کاغذ پر لکھیں، وژن بورڈ بنائیں، شکرگزاری کی ڈائری رکھیں، اور احساسات پر کام کریں۔ جب بھی کوئی خواہش سوچیں، اس سے وابستہ خوشی کو محسوس کریں۔ "کائنات آپ کا انتظار کر رہی ہے… ابھی بتائیں، آپ کیا چاہتے ہیں



0 Comments