مٹی قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے
مٹی ہمارے پاؤں کے ذریعے منفی توانائی جذب کرکے مثبت توانائی فراہم کرتی ہے
اور قدرتی ماحول میں وقت گزارنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے،
مٹی میں موجود بیکٹیریا جلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں،
یہ عمل انسان کو فطرت سے جوڑتا ہے اور روحانی سکون فراہم کرتا ہے
ہم بچپن میں ننگے پاؤں کھیلا کرتے تھے گھروں کے صحن اور گلیاں کچی ہوتی تھی اس لیے بیماریوں سے بھی کوسوں دور تھے ،
آج کے دور میں بچوں کو مٹی میں کھیلنے دینا تو دور، کپڑوں پہ تھوڑی سی مٹی لگ جائے تو ماؤں کے میٹر شارٹ ہونے لگتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ چھوٹے سے بچے بڑی بڑی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں
ہمیں تسلیم کرنا ہوگا ہم قدرت سے جتنا دور ہونگے
صحت کے مسائل اتنا ہی بڑھیں گے ،
الحمدللہ میرے تینوں بچے بچپن سے ہی لان اور پارک وغیرہ کی مٹی میں کھیلتے ہیں اور کبھی بیمار نہیں ہوتے الحمدللہ
یہاں یو اے ای میں پارک میں بچوں کے پلے لینڈ میں گھاس کے بجائے مٹی ہی ہوتی ہے ،
کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ انسانی صحت کے لیے کتنی ضروری ہے



0 Comments